Video Widget

« »

ہفتہ، 3 جولائی، 2010

بم دھماکہ کا جواب بم دھماکہ سے دیںگے سنی تحریک


اینٹ کا جواب پتھر، قتل کا بدلہ قتل ہے اور بم دھماکہ کا جواب بم دھماکہ سے دیںگے، صدر رضائے مصطفٰی نقشبندی

سنی تحریک ِمحاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفٰی نقشبندی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے دور میں ایسی حرکات سے ثابت ہوگیا کہ کہ پنجاب گورنمنٹ کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کی کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کی سرپرستی سے ایسے کام سانحات رونما ہو رہے ہیں۔
جنرل سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی نے کہا کہ اب عوام اہلسنت اسلحہ اٹھانے پر مجبور ہوچکے ہیں اور یہ اسلحہ ہر صورت خرید ا جائے گا، رکن قومی اسمبلی اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے حکومت پر زور دیا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
اس موقع پر دھرنے میں شریک افراد نے پنجاب حکومت سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ سیکرٹری اطلاعات محمد ضیاء الحق نقشبندی نے عوام اہلسنت اب محفل نعت ختم قل اور گیارہویں پر خرچ ہونے والی رقم سے اسلحہ خریدیں تاکہ اینٹ کا جواب پتھرسے دیا جائے۔
مولانا راغب حسین نعیمی نے کہا کہ آج بروز ہفتہ پورے ملک میں پرامن ہڑتال ہوگی جبکہ اتوار کی صبح داتا دربار کی مسجد میں شہداکے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ہوگی۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا قتل کا بدلہ قتل ہے اور بم دھماکہ کا جواب بم دھماکہ سے دیں گے۔
علامہ پیر محمد اطہر القادری نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان بنانے والے اتحاد کریں اور ایک مخصوص فرقہ کو کچل دیں۔ مولانا مجاہد عبدالرسول قادری نے کہا کہ وزیر قانون رانا ثنااللہ کی برطرفی وقت کی ضرورت ہے ۔ مظاہرین نے اسلحہ لہراتے ہوئے کہاکہ اب بدلہ لے گی سنی تحریک جبکہ مظاہرین شدید غصہ کی حالت میں رانا ثنااللہ اور ایک فرقہ کے لوگوں کے خلاف خوب نعرہ بازی کرتے رہے۔

کوئی تبصرے نہیں: