ماسکو کے میئر کو انکی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا
28.09.2010, 17:38 |
صدر روس دمیتری میدویدیو نے ماسکو شہر کے میئر یوری لوژکوو کو انکی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ھے- متعلقہ صدارتی آرڈنینس میں اس کی وجہ یہ بتائی گئی ھے کہ لوژکوو صدر کا اعتماد کھو بیٹھے ھیں- اول ڈیپیوٹی میئر ولادیمیر ریسین کو قائم مقام میئر کو مقرر کردیا گیا – یوری لوژکوو 1992ء سے ماسکو کے میئر رھے- پیچھلے عرصے میں انکی سرگرمیوں پر شدید تنقید کی گئی- انٹرفیکس ایجنسی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے اطالع دی کہ شائد یوری لوژکوو سیاسی پارٹی "یدینایا روسیا" یعنی "متحدہ روس" کی قیادت میں بھی اپنے عہدے سے محروم ھو جائیں گے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں