Video Widget

« »

منگل، 27 مئی، 2014

بھارت میں مودی کےعہد کا آغاز اور خطے کا امن



 پاکستان کو بھارت سے کھل کر دو ٹوک الفاظ میں یہ بات کرنی چاہیے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے . بھارت نے افغانستان میں دہشت گردوں کو  تربیت دینے کیلیے کیمپ کھول رکھے ہیں تربیت یافتہ دہشت گرد بلوچستان ، کراچی سمیت پاکستان بھر میں تباہی و موت تقسیم کر رہے ہیں





 پرائم منسٹر میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے دوستی چاہتے  ہیں. حالیہ دورہ بھارت تنازعات کے حل میں مددگار ثابت ہو گا. دورہ بھارت کے دوران تمام معاملات پر بات کی جائے گی. پرائم منسٹر نواز شریف کے دورے سے ایک دن قبل کراچی اور حیدرآباد کی جیلوں میں قید بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے طور پررہا کر دیا گیا ہے.  امر واقع یہ ہے کہ پرائم منسٹر نواز شریف وہ پہلے پاکستانی پرائم منسٹر ہیں جنہیں بھارت میں اپنے ہم منصب کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے میاں نواز شریف کیلیے بھارت کایہ دورہ ایک کڑا امتحان ہے. امید ہے کہ وہ پاکستان کا مقدمہ اور مطالبات کھل کر بیان فرمائیں گے.مسئلہ کشمیر ایک درینہ، قابل توجہ اور حل طلب مسئلہ ہے. یہ مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان نہ ختم ہونے والی دشمنی کی وجہ ہے بھارتی قیادتوں نے خطے میں بالادستی کے جنون میں پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی بجاے جارحانہ روش اختیار کیے رکھی. سرحدوں پر کشیدگی اور تناؤ کا یہ سلسلہ آج تک جاری ہے اور متنازع مسائل کے حل کی کوئی صورت نظر نہیں آتی


امید کی جاسکتی ہے کہ پرائم منسٹر نواز شریف کا  صلح کن رویہ پڑوسی  ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش رنگ لاے گی اور  دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کا آغاز ہو گا، نریندر مودی خطے کی بہتری، دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی کیلیے انتہاپسندی اور پاکستان کے بارے میں سخت موقف میں تبدیلی لائیں گے. انہیں جذباتی نہیں زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوۓ وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی کیونکہ وہ آج بھی اٹل بہاری واجپائی کو اپنا رول ماڈل قرار دیتے ہیں اور اس امر سے بخوبی اگاہ ہیں کہ اگر وہ اپنے ملک کو معاشی ماڈل بنانا چاہتے ہیں تو انہیں پاکستان کی طرف دوستی کاہاتھ بڑھانا ہی ہو گا




Thank You For Reading

کوئی تبصرے نہیں: