Video Widget

« »

پیر، 26 مئی، 2014

عمران خاں جھوٹوں کے بادشاہ بن سکتے ہیں


 تحریک انصاف کے کپتان عمران خاں نے جلسہ عام خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ بہت جلد پورے ملک پر تحریک انصاف حکومت کرے گی








 گزشتہ سال ہونے والے عام الیکشن کے موقع پر جلسوں سے خطاب کرتے ہوۓ عمران خاں نے کہا تھا کہ میں پرائم منسٹر بنوں گا، صدر آرمی چیف کا باس بن جاؤں گا، انھوں نے یہ اعلان  بھی کیا تھا کہ عام الیکشن  کے بعد صرف تین ماہ میں بلدیاتی الیکشن کرا دیے جائیں گے



 اب ایک سال ہو رہا ہے عمران خاں کے خواب کی تعبیر الٹی نکلی،  وہ نہ تو پرائم منسٹر بنے، نہ ہی خیبر پختونخوا میں مخلوط حکومت ملنے کے باوجود اس صوبے میں  بلدیاتی الیکشن کرا سکے ہیں، انکے وعدے کھوکھلے اور انکے خواب جھوٹے نکلے، ویسے دن میں بھی خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ملک بھر کے عوام کو اچھی طرح  معلوم ہو گیا ہے کہ وہ سیاسی لیاقت سے محروم ہیں اور صرف جھوٹے وعدے کرنے والوں کے بادشاہ بن سکتے ہیں، ایک سال کی سیاسی ناکامیوں کابوجھ اٹھانے والے عمران خاں اب یہ اعلان کر بیٹھے ہیں کہ بہت جلد پورے ملک پر تحریک انصاف کی حکومت ہو گی، جو جماعت، ایک صوبہ نہ سنبھال سکی، وہ پورے ملک کا کیا حشر کرے گی اور"بہت جلد" کا مطلب کیا ہے؟



 عمران خاں گزشتہ الیکشن کے وقت یہ وعدے کرتے تھے کہ میں پرائم منسٹر بنوں گا، لیکن وہ نہ پرائم منسٹر بن سکے، نہ ہی  خیبر پختونخوا کے چیف منسٹر بن سکے اور نہ ہی صوبائی وزیر بن سکے، انکے حصے میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ بھی نہیں آیا، وہ دو باتیں ضرور یاد رکھیں



 ایک یہ کے الله کو  تکبر پسند نہیں ہے اور دوسری بات یہ کہ کبھی عوام کو دھوکہ نہیں دینا چاہیے، جھوٹ کی قلعی بہت جلد کھل جاتی ہے



Thank You For Reading

کوئی تبصرے نہیں: